Home Urdu News پی سی بی نے سرفراز احمد کو بڑا جھٹکہ دے دیا

پی سی بی نے سرفراز احمد کو بڑا جھٹکہ دے دیا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے مینز سینٹرل کنٹریکٹ برائے 22-2021 کا اعلان کردیا،سابق کپتان سرفراز احمد کو بی سے کٹیگری میں ڈال دیا گیا۔

پی سی بی کے سینٹرل کنٹریکٹ برائے 22-2021 میں تین مختلف کٹیگریز اور ایمرجنگ کرکٹرز کو شامل کیا گیا ہے، کنٹریکٹ میں شامل کھلاڑیوں کی ماہانہ آمدنی میں 25 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

کرکٹ بورڈ کے مطابق 20 قومی کرکٹرز کو سینٹرل کنٹریکٹ دیا گیا ہے، تمام کٹیگریز کے لیے یکساں میچ فیس مقرر کی گئی ہے ۔

کٹیگری اے میں کپتان بابر اعظم، حسن علی ، محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں جبکہ اظہر علی ، فہیم اشرف ، فخر زمان ، فواد عالم ، شاداب خان اور یاسر شاہ کٹیگری بی میں ہیں۔

سینٹرل کنٹریکٹ کی سی کٹیگری میں سابق کپتان سرفراز احمد کے علاوہ عابد علی ، امام الحق ، حارث رؤف ، محمد حسنین ، محمد نواز اور نعمان علی شامل ہیں۔

عمران بٹ ، شاہنواز دہانی اور عثمان قادر کو ایمرجنگ کٹیگری میں شامل کیا گیا ہے

پی سی بی نے تفصیل بتاتے ہوئے کہاکہمحمد رضوان کو اے کیٹگری میں ترقی دی گئی ہے،اسد شفیق، حیدر علی، حارث سہیل، افتخار احمد، عماد وسیم کو کنٹریکٹ نہیں ملا ہے جبکہ محمد عباس ،نسیم شاہ، شان مسعود اور عثمان شنواری بھی کنٹریکٹ حاصل نہیں کرسکے ہیں۔

کرکٹ بورڈ نے بتایا کہ سابق کپتان سرفراز احمد بی سے سی کیٹگری میں چلے گئے ہیں اور محمد حفیظ کو ایک بار پھر کنٹریکٹ پیش نہیں کیا گیا ہے۔