Home Urdu News پاکستانی ٹیم کے سینٹرل کنٹریکٹس کے مطابق کھلاڑیوں کو ماہانہ کتنی تنخواہ...

پاکستانی ٹیم کے سینٹرل کنٹریکٹس کے مطابق کھلاڑیوں کو ماہانہ کتنی تنخواہ ملتی ہے؟ جان کر آپ کے پیروں سے زمین نکل جائے گی

پاکستان کرکٹ بورڈ نے 20 کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ کی خوشخبری سنا دی ہے ، اے کٹیگری میں چار، بی میں چھ اور سی کٹیگری میں سات کھلاڑیوں کو شامل کیا گیاہے جبکہ اس کے علاوہ ایمرجنگ کٹیگری میں تین نوجوان کرکٹرز شامل ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق کنٹریکٹ میں شامل کھلاڑیوں کے ماہوار معاوضے میں پچیس فیصد اضافہ کیا گیاہے اور اضافے کے بعد اے کٹیگری کے کھلاڑیوں کو تقریبا 13 لاکھ روپے ملیں گے ، بی کیٹیگری کے کرکٹرز کو 9 لاکھ 37 ہزار 500 روپے ملیں گے اور سی کیٹیگری کے کرکٹرز کو تقریباً 6 لاکھ 87 ہزار 500 روپے ملیں گے جب کہ ایمرجنگ کرکٹرز تقریباً ساڑھے 3 لاکھ روپے ماہانہ وصول کریں گے۔

نئے سینٹرل کنٹریکٹ کی تمام کیٹیگریز کے کھلاڑیوں کی میچ فیس کو یکساں کر دیا گیا ہے۔ اے کیٹیگری میں شامل کرکٹرز کی میچ فیس میں اضافہ نہیں کیا گیا بلکہ باقی تین کیٹیگریز کے کھلاڑیوں کی میچ فیس میں مختلف شرح میں اضافہ کر دیا گیا تاکہ سب کیٹیگریز کے کھلاڑیوں کی ہر فارمیٹ میں میچ فیس یکساں ہو۔

ٹیسٹ میچ کھیلنے والے کھلاڑی کو تقریباً 7 لاکھ روپے، ون ڈے میچ کھیلنے والے کھلاڑی کو تقریباً ساڑھے 4 لاکھ روپے جب کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کھیلنے والے کرکٹر کو تقریباً 3 لاکھ روپے ملیں گے۔