Home Urdu News بابر ، رضوان کی جوڑی آگ اور پانی کی ہے، بھارتی کرکٹر...

بابر ، رضوان کی جوڑی آگ اور پانی کی ہے، بھارتی کرکٹر ز کی تعریف

ی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کی پے درپے فتح کے بعد بھارتی کرکٹرز بھی پاکستانی ٹیم کی کارکردگی کی تعریف کئے بغیر رہ سکے ،گزشتہ روز نمیبیا کو شکست دے کر پاکستان کے سیمی فائنل میں کوالیفائی کرجانے کے بعد بھارت کے سابق کرکٹر آکاش چوپڑا نے بھی اپنا رد عمل دیا۔ٹوئٹر پر سابق کرکٹر آکاش چوپڑا نے ویڈیو پیغام میں پاکستان ٹیم کی تعریف کی، انہوں نے کپتان بابراعظم اور محمد رضوان کی جوڑی کو آگ اور پانی کی جوڑی قرار دیا۔

آکاش چوپڑا نے کہاکہ پاکستانی ٹیم کی بہترین اور منفرد کارکردگی کی وجہ اوپنرز کا ریڈ ہاٹ فارم میں ہونا ہے۔آکاش کا کہنا تھا کہ رضوان ایک بلٹ ٹرین ہیں وہ کرکٹ میں جارحانہ انداز اپناتے ہیں ،بابراعظم کی بات کی جائے تو ان کی کرکٹ کلاس محمد رضوان سے قدرے بہتر ہے تاہم حقیقت یہ بھی ہے کہ بابر اعظم کے رنز بنانے کا کریڈٹ محمد رضوان کو بھی جاتا ہے، رضوان اٹیک کرتے ہیں وہ بابر اعظم کو سنبھل کر رنز بنانے کا موقع دیتے ہیں۔

سابق کرکٹر نے کہا کہ ایک میچ میں جب ہم نے رضوان کو دھیما کرکٹ کھیلتے دیکھا تو وہاں بابر اعظم تیز کھیل رہے تھے۔انہوں کہا کہ ورلڈکپ میں وہی ٹیمیں کارنامہ انجام دیتی ہیں جن کے اوپنرز اچھا پرفارم کرتے ہیں اور اس ٹیم کے دونوں اوپنرز کی جوڑی غضب کی ہے۔